وزیر خزانہ کی دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو پاکستان کی ترقی میں شامل ہونے کی دعوت
معیشت بحالی اور تبدیلی کی راہ پر گامزن ہے،ترسیلات زر 38ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے،نجکاری کا عمل شفافیت اور سرمایہ کاروں کے اعتماد پر مبنی ہوگا. محمد اورنگزیب کاخطاب
میاں محمد ندیم
پیر 28 اپریل 2025
15:55
(جاری ہے)
ا ن خیالات کا اظہار وزیر خزانہ نے ہارورڈ یونیورسٹی میں پاکستان کانفرنس 2025سے کلیدی خطاب کرتے ہوئے کیا وزیر خزانہ نے فاصلوں میں کمی اور مستقبل کی تعمیر: پاکستان میں شمولیتی ترقی اور حکمرانی کا راستہ کے عنوان سے پاکستانی معیشت میں بہتری کو اجاگر کیاسینیٹر محمد اورنگزیب نے کستان کی معاشی و سماجی ترقی کی راہ کا خاکہ پیش کیا، وزیر خزانہ نے ماحولیاتی تبدیلی اور مالیاتی شعبے میں جراتمندانہ اصلاحات کا عزم ظاہر کیا. وزیر خزانہ نے دنیا بھر کے سرمایہ کاروں، شراکت داروں اور بہترین دماغوں کو پاکستان کی ترقی، مواقع اور ناقابل واپسی تبدیلی کے سفر میں شامل ہونے کی دعوت دی اور کہا کہ پاکستان ایک اہم موڑ پر پہنچ چکا ہے جہاں معیشت بحالی اور تبدیلی کی راہ پر گامزن ہے، ہم نے ایک ایسی معیشت سنبھالی جو مشکلات کا شکار تھی انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کم جی ڈی پی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی جیسے چیلنجز کا سامنا تھا، مگر اب ہم نے معیشت کے بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کیا، اعتماد بحال کیا اور ترقی کا عمل دوبارہ شروع کیا، استحکام خود کوئی منزل نہیں، بلکہ ترقی کا ذریعہ ہے. انہوں نے مالیاتی نظم و ضبط، مہنگائی پر قابو پانے اور توانائی، ٹیکس، حکمرانی اور سرکاری اداروں کی اصلاحات پر مبنی حکومت کی حکمتِ عملی بیان کی، وزیر خزانہ نے پاکستان میں موجود ترقی کے بڑے مواقع بشمول معدنی وسائل، آئی ٹی شعبے میں توسیع، گرین انرجی منصوبے اور نوجوان آبادی کے کاروباری جذبہ پر روشنی ڈالی، محمد اورنگزیب نے انسانی ترقی کو مسلسل اور جامع ترقی کیلئے بنیادی قرار دیا. انہوں نے کہا کہ ترسیلات زر 38 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے پاکستان نے اپنے عوامی قرض کا جی ڈی پی سے تناسب 75 فیصد سے کم کر کے 67.2 فیصد کر دیا ہے، قرضوں کے حجم کو درمیانی مدت میں 60 فیصد سے بھی کم کیا جائے گا، قرضوں کے حجم میں کمی کیلئے محتاط مالی نظم، ملکی مالیاتی ذرائع میں اضافہ اور ٹیکس اصلاحات کی جائیں گی محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں کی نجکاری سے ہر سال جی ڈی پی کا 2 فیصد بچنے کی توقع ہے، نجکاری کا عمل شفافیت اور سرمایہ کاروں کے اعتماد پر مبنی ہوگا. انہوں نے کہا کہ خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں کی نجکاری سے ہر سال جی ڈی پی کا 2 فیصد بچنے کی توقع ہے وزیرِ خزانہ نے مالیاتی شعبے میں ڈیجیٹل بینکنگ، کیپیٹل مارکیٹس اور گرین فنانس کو فروغ دینے کے منصوبے بیان کئے تاکہ مالیاتی نظام کو زیادہ مضبوط اور لچکدار بنایا جا سکے. انہوں نے ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات پر بات کرتے ہوئے انفراسٹرکچر اور زراعت میں ماحولیاتی مزاحمت کو شامل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا، آئی ایم ایف کے ریسیلینس اینڈ سسٹین ایبلیٹی فیسلٹی (RSF) اور ورلڈ بینک کے کنٹری پارٹنرشپ پروگرام (CPF) کو اس سلسلے میں اہم سنگ میل قرار دیا. وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل جراتمندانہ اور ضروری فیصلوں سے تشکیل پائے گا، اگر ہم اپنی عوام میں سرمایہ کاری کریں، معیشت کو جدید بنائیں اور اصلاحات کا عمل جاری رکھیں تو پاکستان ایک مضبوط، سرسبز اور زیادہ مقابلہ کرنے والا ملک بن کر ابھرے گا تقریب کے آخر میں وزیر خزانہ نے شرکا سے ملاقات کی اور پاکستان کی معیشت کے مستقبل کے حوالے سے سوالات کے جوابات دیئے.
مزید اہم خبریں
-
حنا پرویز بٹ کی انصار عباسی کے خیالات پر کڑی تنقید
-
ملک میں لوڈشیڈنگ کی سب سے بڑی وجہ موبائل فون کے چارجر ہیں، جاوید چوہدری کا انوکھا دعویٰ
-
دوطرفہ تجارت کے امکانات میں اضافہ، بنگلہ دیش اور پاکستان کا تجارتی حجم ایک ارب ڈالر تک پہنچ گیا
-
آبنائے ہرمز امریکی 'قزاقوں' کا قبرستان بن جائے گا، ایران کی دھمکی
-
اسلام آباد کی تعمیر و ترقی میں شہریوں کو شریک کرنے، مسائل کے فوری حل، شہر کو جدید اور مزید خوبصورت بنانے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کیساتھ براہ راست رابطے کویقینی بنانے کا فیصلہ
-
ٹرمپ وزیراعظم شہباز شریف کا نام لکھنے سے پہلے سید عاصم منیر کا نام لکھتے ہیں، مفتاح اسماعیل
-
ایران امریکہ مذاکرات نے پاکستان کے طاقتور ڈھانچے سے پردہ اٹھا دیا، برطانوی اخبار
-
چنئی ایئرپورٹ پر ایئرعربیہ کے مسافر نے ایمرجنسی ایگزٹ کھول کر چھلانگ لگادی
-
بھارت میں مذہبی تقریب کے دوران ہاتھی بھپر گیا، سونڈ سے گاڑیاں اٹھاکر پھینک دیں، ایک شخص ہلاک
-
طویل عرصہ بعد محبت پر بھروسہ، جمائمہ اور ان کے ارب پتی دوست کے ہم سفر بننے تک کی کہانی
-
گلوبل انرجی کا مستقبل: امریکہ طے کرے گا یا چین؟
-
وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نواز شریف کو اعتماد میں لے لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.