ضلع باغ میں عالمی ہفتہ ویکسی نیشن 28اپریل تا04مئی تک ہفتہ منایا جا رہا ہے، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر

پیر 28 اپریل 2025 23:18

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2025ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر سید محسن علی گردیزی نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں ہر سال عالمی ہفتہ ویکسی نیشن ماہ اپریل کے آخری ہفتہ میں منایا جاتا ہے۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی یہ ہفتہ24سے30اپریل تک بھرپور طریقہ سے منایا جانا تھا مگرقومی پولیو مہم جس کا اختتام 25اپریل2025 کو ہوا جس کے باعث اب یہ ہفتہ آزادکشمیر بھر کی طرح طرح ضلع باغ میں 28اپریل2025تا04مئی 2025کویہ ہفتہ منایا جا رہا ہے۔

اس سال کے اس ہفتہ کا سلوگن"Immunization for All is Humaly Possible"ہے۔ اس سے مرا دہے کہ محکمہ صحت عامہ کی ٹیموں نے ہر بچے تک پہنچنا ہے اور کوئی بچہ بھی بغیر ویکسی نیشن کے نہ رہے۔ اس ہفتے کا منانے کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ لوگوں کے اندر حفاظتی ٹیکہ جات سے متعلق زیادہ سے زیادہ شعور اور آگاہی فراہم کی جائے اور اس بات کو اجاگر کیا جائے کہ ہم ویکسی نیشن کے ذریعے 12بیماریوں سے اپنے بچوں کو محفوظ رکھ سکتے ہیں اور یہ تحفظ والدین کے تعاون کے بغیر ممکن نہ ہے۔

(جاری ہے)

آزادکشمیر میں اس ہفتہ کے دوران ضلع باغ میں ایک سال سے کم عمر 12330بچے ہیں۔ ان میں سے کسی وجہ سے کچھ بچے اگر ویکسی نیشن سے رہ گئے ہیں تو ان میں 12اہدافی مہلک بیماریوں کے خلاف حفاظتی ویکسی نیشن کی جا رہی ہے۔ ان بیماریوں میں ٹی بی،پولیو، خناق، کالی کھانسی، تشنج، انفلوئزاء، ہیپاٹائیٹس بی، نمونیا، دست(روٹاوائرس)، خسرہ، روبیلا اور ٹائیفائیڈ شامل ہیں۔

ضلع بھر کے 34ای پی آئی مراکز میں موبائل ٹیموں کے ذریعے جن میں ای پی آئی ٹیکنیشن، لیڈی ہیلتھ ورکر اور لیڈی ہیلتھ سپروائزر اپنے اپنے کیچمنٹ ایریاز میں بچوں کی ویکسی نیشن کر رہے ہیں اور ساتھ ساتھ عوام الناس میں سکولوں اور کمیونٹی کے اندر محکمہ صحت عامہ کی جانب سے آگاہی مہم بھی کی جا رہی ہے تاکہ ہر گاؤں اور محلے میں بچوں تک ویکسی نیشن کی رسائی کو ممکن بنایا جا سکے اور ضلع بھر کے ایک سال سے کم عمر بچوں کو ان 12مہلک بیماریوں سے بچایا جا سکے۔ عوام الناس سے گزارش ہے کہ وہ اپنے ایک سال سے کم عمر بچوں کو ان بیماریوں کے خلاف ویکسی نیشن کروائیں اس موقع پر محمد حنف خان،ڈاکٹر رضوان،ودیگر آفیسران بھی موجود تھے۔\378

متعلقہ عنوان :