کینیڈا الیکشن، ٹرمپ کے مخالف بیانات نے لبرل پارٹی کو مقبول کردیا

منگل 29 اپریل 2025 14:05

کینیڈا الیکشن، ٹرمپ کے مخالف بیانات نے لبرل پارٹی کو مقبول کردیا
اوٹاوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)کینیڈین وفاقی پارلیمنٹ کے انتخابات کئی لحاظ سے دنیا کے لئے دلچسپ اور نتائج توجہ باعث اس لیے ہیں کہ کینیڈا کی موجودہ حکمران لبرل پارٹی عوام میں مقبولیت کھونے اور اپنے جسٹن ٹروڈو کی لیڈر شپ سے سبکدوشی اور وزارت عظمی سے مستعفی ہونے کی صورتحال کے بعد ایک بار پھر عوامی کشش اور مقبولیت بڑھانے میں کیسے کامیاب ہوگئی اور اپوزیشن میں بیٹھی کنزرویٹو پارٹی انتخابی مہم کے دوران لبرل پارٹی کے مقابلے میں انتخابی پول اور سروے میں پیچھے کیوں رہی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اس سال کے آغاز میں لبرل پارٹی جو اپنی عوامی مقبولیت کھوچکی تھی ان چار ماہ کے عرصے میں کن وجوہات کی بنا پر دوبارہ کینیڈین ووٹرز کی کشش کا باعث کیسے اور کیوں بن گئی اور کن عوامل کی بنا پر تمام تر سروے کنزرویٹو پارٹی کے مقابلے میں لبرل پارٹی کی زیادہ نشستوں پر کامیابی کی پیش گوئیاں کررہے ہیں۔ اس کے لئے جو عوامل کینیڈین ووٹرز پر اثر انداز ہوئے وہ کچھ یوں نظر آتے ہیں۔