مانسہرہ،ہزارہ یونیورسٹی میں ای پروکیورمنٹ سافٹ ویئر رولز سے متعلق آگاہی ورکشاپ کا آغاز ہو گیا

منگل 29 اپریل 2025 17:09

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں خیبر پختونخواہ پبلک پروکیورمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام ای پروکیورمنٹ سافٹ ویئر رولز سے متعلق آگاہی کے بارے میں تربیتی ورکشاپ کا آغاز ہوگیا،تین روزہ ورکشاپ میں ہزارہ یونیورسٹی سمیت محکمہ سی اینڈ ڈبلیو،ایریگیشن،لوکل گورنمنٹ،ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ،ہائیر ایجوکیشن،پی ایچ ای ڈی،لائیو سٹاک،ایلیمنٹری ایجوکیشن،فشریز اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے متعلقہ افسران نے شرکت کی،ورکشاپ کا مقصد کیپرا ایکٹ،اس کے قوائد و ضوابط اور ای پیڈ (EPADS) سافٹ ویئر کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے،تربیتی ورکشاپ کے افتتاحی سیشن میں ڈائریکٹر کیپرا ڈاکٹر امان اللہ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس تربیتی ورکشاپ سے صوبے کے مختلف محکموں کے افسران کو کیپرا کے قوائد ضوابط سے آگاہی حاصل ہوگی جبکہ نئے لانچ کردہ ای پیڈز سافٹ ویئر کے استعمال کے طریقہ کار سے بھی روشناس کروایا جائے گا جس سے سرکاری اداروں میں خریداری میں شفافیت اور افسران کی استعداد کار میں اضافہ ہوگا،انہوں نے مزید کہا کہ کیپرا پروکیورمنٹ میں بہتری لانے کے لیے مزید اقدامات بھی اٹھائے گی،تربیتی ورکشا پ میں شرکت کرنے والے افسران نے اس حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ای پیڈ ز سافٹ ویئر آنے سے پروکیورمنٹ کے عمل میں آسانی کے ساتھ سرکاری اداروں میں خریداری کے عمل میں شفافیت پیدا ہوگی،شرکاء نے تربیتی ورکشاپ کے انعقاد پر کیپرا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا اور اس طرح کی ورکشاپ کے تسلسل سے انعقاد پر زور دیا۔

متعلقہ عنوان :