باغ ،صفہ ویلفیئر اینڈ ایجوکیشنل فورم کیاٹ کے زیر اہتمام ایک پروقار تقریب کا انعقاد

منگل 29 اپریل 2025 17:46

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2025ء) صفہ ویلفیئر اینڈ ایجوکیشنل فورم کیاٹ کے زیر اہتمام ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء وطالبات کوامتحان میں کامیابی حاصلِ کرنے پر انعامات دیئے گے۔ تقریب میں بچوں کے والدین نے بھرپور شرکت کی ،کثیر تعداد میں آئے ہوئے طلباء وطالبات نے تلاوت،حمد باری تعالیٰ،نعتیہ کلام اور تقاریر کرکے تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں اور والدین سے خوب داد حاصل کی ۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمان خصوصی مرکزی نائب صدر کھکھہ ویلفیئر اینڈ ایجوکیشن راجہ ظفر احمد تھے جبکہ تقریب کی صدارت چیئرمین صفہ ویلفیئر اینڈ ایجوکیشنل فورم کیاٹ شکیل علوی نے کی ،تقریب سے ممبر صفہ ویلفیئر اینڈ ایجوکیشنل فورم کیاٹ وسابق صدر معلم محمد ابراہیم خان، کونسلر سید عاقب گردیزی،جنرل سیکرٹری صفہ ویلفیئر اینڈ ایجوکیشنل فورم کیاٹ زوالفقار حسین اعوان ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے پاس ہونے والے طلباء وطالبات کی حوصلہ افزائی کی اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا مقررین نے کہا کہ اس طرح کی تقریب کرکے ہونہار طلباء وطالبات کو انعامات دینا صفہ ویلفیئر کا احسن اقدام ہے اس موقع پر صدرِ تقریب شکیل علوی نے 5 لاکھ کا اور مہمان خصوصی نے 50 ہزار دینے کا اور آئی ٹی سنٹر کھولنے کا اعلان کیا جس سے بچوں کو ان لائن ودیگر چیزوں سے روشناس کیا جائے گا۔

\378

متعلقہ عنوان :