محکمہ سکولزایجوکیشن نے بہتر سہولیات دینے کے لیے 90 ارب روپے مانگ لیے

منگل 29 اپریل 2025 19:10

محکمہ سکولزایجوکیشن نے بہتر سہولیات دینے کے لیے 90 ارب روپے مانگ لیے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)محکمہ سکولز ایجوکیشن نے عدم دستیاب سہولتوں کے لئے اگلے بجٹ میں90ارب روپے مانگ لیے۔

(جاری ہے)

محکمہ سکولز ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ یہ بجٹ سٹوڈنٹس کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے مانگا گیا ہے ،کئی علاقوں میں کمروں کا فقدان ہے ، پانی ، کھیل ، کتب اور دیگر کئی سہولیات ہیں جن سے سٹوڈنٹس محروم ہیں اس لیے یہ بجٹ نئے کمروں،عدم دستیاب سہولیات اور آوٹ سورس سکولوں پر خرچ ہوگا۔ محکمہ سکولز ایجوکیشن نے تجویز پی اینڈ ڈی بورڈ کو ارسال کردی۔

متعلقہ عنوان :