وفاقی وزیر مواصلات سے قزاخستان کے وزیر ٹرانسپورٹ کی وفد کے ہمراہ ملاقات، پاکستان سے قزاخستان ڈائریکٹ فلائٹ کے ساتھ ساتھ ویزہ شرائط بہتر ہونی چاہئیں، عبدالعلیم خان
منگل 29 اپریل 2025 23:31
(جاری ہے)
عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ تجارتی ترقی کے لئے زمینی رابطوں کو کنجی کی حیثیت حاصل ہے اور سڑکوں اور ریلوے کے ذریعے باہم موثر رابطہ ہی روشن مستقبل کا ضامن ہے۔
وفاقی وزیر مواصلات کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان کے راستے سینٹرل ایشیا سے منسلک ہو سکتا ہے جس کے لئے قزاخستان کے وزیر ٹرانسپورٹ کا یہ دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔اپنی گفتگو میں قزاخستان کے وزیر ٹرانسپورٹ مارات کارابائیف نے کہا کہ ان کا ملک آئندہ 5 برسوں میں پاکستان سمیت مختلف ممالک سے زمینی رابطے بڑھانے کا خواہاں ہے۔انہوں نے قزاخستان کے شعبہ مواصلات اور ٹرانسپورٹ سیکٹر کے جدید نظام کے بارے میں بات چیت کی اور پاکستان کے اپنے دورے کو خوشگوار قرار دیتے ہوئے کہا کہ مختلف وزراء سے ان کی ملاقاتیں سود مند رہی ہیں۔ اس موقع پر پاکستان میں قزاخستان کے سفیر یرزہان کستافن اور چیئرمین ٹریڈ منسٹری، ریلوے اینڈ واٹر کے ڈپٹی چیئرمین، انرجی اور ٹرانسپورٹ کے ڈپٹی منسٹرز اور مینجمنٹ بورڈ کے سی ای او صاحبان بھی موجود تھے جبکہ وفاقی سیکرٹری مواصلات، این ایل سی، میری ٹائم وزارت اور سینئر افسران نے بھی ملاقات میں شرکت کی۔ قزاخستان کے وزیر ٹرانسپورٹ مارات کارابائیف نے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کو دورہ قزاخستان کی دعوت دی جس پر انہوں نے آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد قزاخستان ضرور آئیں گے۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ سے روٹری انٹرنیشنل کی ڈائریکٹر جینیفر اسکاٹ کی ملاقات
-
پاک امریکہ تعلقات ستر سال سے زیادہ عرصے پر محیط ہیں، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
تربیلا، منگلا اور چشمہ کے ریزروائرز میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ 41 لاکھ 62 ہزار ایکڑ فٹ موجود
-
لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کے پہلے ہفتے کا ججز روسٹر جاری
-
ایم ٹیگ کے بغیر 50 فیصد اضافی ٹول ٹیکس کی وصولی معطل
-
محض پولیس کے دعوے پر جائیداد کو مالِ مقدمہ قرار نہیں دیا جا سکتا، لاہور ہائیکورٹ
-
گھریلو جھگڑا خاوند نے بیوی کو پھانسی دے کر مار دیا
-
شازیہ مری کا سابق رکنِ قومی اسمبلی فوزیہ حبیب کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
-
ایم کیو ایم آج بھی عوامی مینڈیٹ کے بجائے شارٹ کٹ سیاست پر یقین رکھتی ہے،شرجیل میمن
-
گورنرخیبرپختونخوا کا سابق ایم این اے فوزیہ حبیب کے انتقال پرافسوس کا اظہار
-
داتا دربار عرس،زائرین کو جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے انتظامات تیز کرنے کی ہدایت
-
وزیراعظم کی ترک کاروباری گروپوں سے ملاقاتیں، پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.