Live Updates

پاکستان نے ویمن بیس بال ایشیا کپ کوالیفائر 2025 میں برانز میڈل جیت لیا

منگل 29 اپریل 2025 23:38

بینکاک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)پاکستان ویمن بیس بال ٹیم نے ویمن ایشیا کپ کوالیفائر 2025 میں پہلی بار برانز میڈل جیت لیا۔تھائی لینڈ میں منعقدہ کوالیفائرز میں پاکستان ویمن ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے تھائی لینڈ کو 1-5 سے شکست دے کر برانز میڈل جیت کر تاریخ ساز فتح حاصل کرلی۔ٹیم لیڈر سید فخر علی شاہ کی سپر رائونڈ میں حکمت عملی کارگر ثابت ہوئی۔

(جاری ہے)

اس کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان نے ایشین ویمن بیس بال چیمپئن شپ کیلئے بھی کوالیفائی کرلیا جو 24 اکتوبر سے 2 نومبر تک چین میں کھیلی جائے گی۔چیمپئن شپ ویمن بیس بال ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائنگ ایونٹ بھی ہوگا۔پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر شوکت جاوید، چیئرپرسن ویمن ونگ سعدیہ علوی، سیکریٹری عائشہ ارم و دیگر عہدیداران و صوبائی کابینہ نے اس شاندار کامیابی پر قومی ویمن ٹیم کو دلی مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ پاکستان کا نام روشن کرنے کا سفر جاری رکھیں گی۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات