لندن میراتھن 2025 نے 2 عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے

منگل 29 اپریل 2025 23:40

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)لندن میراتھن 2025 نے 2 گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر کے تاریخی سنگ میل عبور کرلیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گنیز ورلڈ ریکارڈ نے تصدیق کی کہ لندن میراتھن 2025 نے 56 ہزار 649 رنرز کے ساتھ 26.2 میل کی دوڑ مکمل کرکے سب سے زیادہ تعداد میں فنیئشر کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔خیال رہے کہ اس سے قبل نومبر کے سرد موسم میں ہونے والی نیویارک میراتھن میں یہ تعداد 55 ہزار 646 تھی جو اس بار موسمِ کرما کے باوجود 55 ہزار 646 سے عبور کرگئی ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ رواں سال لندن میراتھن میں بیلٹ کیلیے سب سے زیادہ دہندگان نے درخواستیں جمع کروائی ہیں جن کی تعداد 8 لاکھ 40 ہزار 318 ہے۔بی بی سی اسپورٹس کے مطابق 20 سے 29 سال کے افراد کی درخواستوں میں 105 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ برطانیہ سے موصول ہونے والی درخواستوں میں 49 فیصد خواتین شامل تھیں۔

(جاری ہے)

صرف یہی نہیں بلکہ 1981 میں شروع ہونے والا یہ سب سے بڑا سالانہ ایک روزہ فنڈ ریزنگ ایونٹ بھی ہے، جس نے اب تک لیے 1.73 بلین ڈالر (1.3 بلین پائونڈ)اکٹھے کیے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 2020 میں بھی لندن میراتھن عالمی ریکارڈ قائم کر چکی ہے، اس وقت عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے میراتھن کا انعقاد ورچوئل کیا گیا تھا جس میں 37 ہزار 966 شرکا نے حصہ لیا، 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ لوگوں نے دوڑ میں شرکت کرکے ریکارڈ قائم کیا تھا۔