سویابین آئل کی قومی درآمدات میں 382.75 فیصد اضافہ

بدھ 30 اپریل 2025 11:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2025ء) سویابین آئل کی قومی درآمدات میں 382.75 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق اس دوران سویابین آئل کی درآمدات کا حجم 14 ار ب روپے تک پہنچ گیا جبکہ مارچ 2024میں درآمدات کی مالیت 2.9 ارب روپے رہی تھی۔

(جاری ہے)

اس طرح مارچ 2024 کے مقابلہ میں مارچ 2025 کے دوران سویابین آئل کی ملکی درآمدات میں 11.1 ارب روپے یعنی 382.75 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا۔

متعلقہ عنوان :