سٹیٹ بینک زری پالیسی کا اعلان 5 مئی کو کرے گا

بدھ 30 اپریل 2025 14:57

سٹیٹ بینک زری پالیسی کا اعلان 5 مئی  کو  کرے گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2025ء) سٹیٹ بینک آف پاکستان زری پالیسی کا اعلان 5مئی (پیرکو) کرے گا۔ بدھ کو سٹیٹ بینک سے جاری اعلامیہ کے مطابق بینک دولت پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا اجلاس بروز پیر 5 مئی 2025ء کو منعقد ہوگا جس میں زری پالیسی کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

بعد ازاںسٹیٹ بینک اسی دن ایک پریس ریلیز کے ذریعے زری پالیسی بیان جاری کرے گا۔

متعلقہ عنوان :