امریکا میں تجارتی نمائش ’’فینسی فوڈ ‘‘شو میں شرکت کے لئے 10مئی تک درخواستیں طلب

بدھ 30 اپریل 2025 15:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2025ء) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ امریکا میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’فینسی فوڈ شو ‘‘میں شرکت کے لئے 10 مئی تک درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں ۔

(جاری ہے)

ٹی ڈی اے پی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق نمائش امریکا کے شہر نیو یارک میں 29 جون سے یکم جولائی تک جاری رہے گی جس میں، کافی ، آرگینک فوڈ ، پاکستانی کھانے ، گلوٹن فری مصنوعات ، مصالحہ جات ، سبزیاں ، فروزن فوڈ ، بیورجز ، سنیکس اور بیکری سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے۔

نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جا سکتی ہیں ۔\395

متعلقہ عنوان :