محکمہ زراعت کی یکم مئی سے 31 مئی تک کاشتہ کپاس کیلئے پودوں کی تعداد 23ہزار پودے فی ایکڑ رکھنے کی ہدایت

بدھ 30 اپریل 2025 17:15

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2025ء) محکمہ زراعت نے یکم مئی سے 31 مئی تک کاشتہ کپاس کیلئے پودوں کی تعداد 23000 پودے فی ایکڑ رکھنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ کپاس کے وقت کاشت اور قسم کے لحاظ سے پودوں کی فی ایکڑ تعداد اور پودوں کے باہمی فاصلے میں ضروری رودبدل کیا جاسکتا ہے۔نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ترجمان کے مطابق کپاس کی حملہ آور سنڈیوں میں بی ٹی اقسام کے خلاف قوت مدافعت روکنے کیلئے کاشتکار بی ٹی کے ساتھ ساتھ 10فیصد رقبہ پر نان بی ٹی اقسام کی کاشت بھی کریں اور31مئی تک کپاس کی کاشت مکمل کر لی جائے اور اگر انہیں کسی قسم کا کوئی مسئلہ درپیش ہو تو ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی خدمات سے بھی استفادہ کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کپاس کے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ وہ بی ٹی اقسام کا انتخاب علاقے کی موز ونیت، مقامی معلومات اور گزشتہ سالوں کے تجربات کی روشنی میں کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کاشتکار بی ٹی اقسام کے ساتھ 10فیصد رقبہ نان بی ٹی اقسام بھی کاشت کریں تاکہ حملہ آور سنڈیوں میں بی ٹی اقسام کے خلاف قوت مدافعت پیدا نہ ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار شرح بیج 6تا10کلوگرام فی ایکڑ اگاؤ کے مطابق استعمال کریں اور بوائی سے پہلے بیج کو محکمہ زراعت کے مقامی عملہ کی سفارش کردہ کیڑے مار زہر ضرور لگائیں جس سے فصل ابتدا میں تقریباًایک ماہ تک رس چوسنے والے کیڑوں خاص طورپر سفید مکھی سے محفوظ رہتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لائنوں میں کاشت کی صورت پہلی آبپاشی بوائی کے 30سے40دن بعد جبکہ باقی آبپاشیاں 12سے 15دن کے وقفہ سے کریں تاہم پودے کو پانی کی کمی کی علامات ظاہر ہونے پر فصل کی آبپاشی بھی کی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :