پرائس کنٹرول کمیٹی کا بنیادی مقصد شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا ہے،ڈپٹی کمشنر لیہ

بدھ 30 اپریل 2025 18:08

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنر لیہ نے ضلع بھر میں اشیاء خورد نوش کی قیمتوں کا ازسرنو تعین کرکے نرخنامہ جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طورپر ہوگا،جبکہ ضلع بھر میں اشیاءضرویہ کی نئی قیمتوں کےلئے جاری کردہ نوٹی فیکشن کے مطابق آٹے کا ریٹ محکمہ فوڈ کے نوٹی فیکشن کے مطابق ہوگا۔دیگر اشیاء کے ریٹ فی کلو کے حساب سے مقرر کئے گئے ہیں۔