طالبہ کو شادی کا جھانسہ دیکر زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

جمعرات 1 مئی 2025 13:35

طالبہ کو شادی کا جھانسہ دیکر زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2025ء) نجی یونیورسٹی کی طالبہ کو شادی کا جھانسہ دیکر زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزم بابر کی سوشل میڈیا پر لڑکی سے بات چیت ہوئی،ملزم بابر لڑکی کو دو سال تک شادی کا جھانسہ دیکر زیادتی کرتا رہا،ملزم لڑکی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا رہا اور تشدد کیا ۔ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی نے ملزم کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا۔قلعہ گجر سنگھ پولیس نے کارروائی کر کے ملزم بابر کو گرفتار کیا اور مزید تفتیش کے لئے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا۔ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی نے کہا کہ خواتین و بچوں سے زیادتی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔