یومِ مزدور محنت کشوں کی عظمت و وقار کے اعتراف کا دن ہے، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری

جمعرات 1 مئی 2025 13:33

یومِ مزدور محنت کشوں کی عظمت و وقار کے اعتراف کا دن ہے، گورنر سندھ کامران ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ یومِ مزدور محنت کشوں کی عظمت و وقار کے اعتراف کا دن ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو عالمی یوم مزدور کے موقع پر گورنر ہائوس سے جاری اعلامیے کے مطابق کامران خان ٹیسوری نے اپنے پیغام میں کہا کہ مزدورکی محنت کا ہر قطرہ ترقی، خود انحصاری اور خوشحالی کی نوید ہے ، فلاحی انیشیٹیوز محنت کشوں کی خدمت کے عزم کا عملی مظہر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سلام ان ہاتھوں کو جو ہماری زندگی آسان بناتے ہیں،ہر مزدور قابلِ فخر ہے، آئیں انہیں عزت اور سہولت دیں۔

متعلقہ عنوان :