نوشہرہ میں سٹیٹ آف دی آرٹ سفاری پارک کے قیام کی منظوری

بدھ 30 اپریل 2025 18:09

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2025ء) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت محکمہ جنگلات و ماحولیات کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں وزیراعلی کے مشیرمصور خان کے علاوہ محکمہ جنگلات و ماحولیات، خزانہ اورمنصوبہ بندی کے اعلی حکام نے شرکت کی، صوبے میں سیاحتی اور تفریحی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے وزیراعلی نےضلع نوشہرہ میں سٹیٹ آف دی آرٹ سفاری پارک کے قیام کا اصولی فیصلہ کیا، وزیراعلی نے مجوزہ سفاری پارک کے ابتدائی پلان کی منظوری بھی دی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزیراعلی نےسفاری پارک منصوبے کو اگلے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی ہدایت جاری کیں، متعلقہ حکام کی طرف سے وزیراعلی کومجوزہ سفاری پارک کے مختلف پہلوؤں پربریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سفاری پارک 560 ایکڑاراضی پر قائم کیا جائے گا جولاہورکے سفاری پارک سے دوگنا بڑا ہے، پارک نوشہرہ کے علاقہ مصری بانڈزمیں قائم کیا جائے گا جہاں سرکاری زمین دستیاب ہے، یہ پارک ساڑھے تین ارب روپے کی تخمینہ لاگت سے اگلے تین سالوں میں مکمل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :