معدنیات بل پر مفروضوں کی سیاست بند کی جائے، وزیراعلی خیبرپختونخوا

بدھ 30 اپریل 2025 18:15

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2025ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ معدنیات بل پر مفروضوں کی سیاست بند کی جائے، کسی صورت صوبائی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ معدنیات بل پر بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جو افراد اعتراض کر رہے ہیں، انہیں چاہیے کہ خود بل کا مطالعہ کریں، اگر سمجھ نہ آئے تو کسی قانونی ماہر سے رجوع کریں، بغیر مطالعے کے بیانیہ گھڑنا مناسب طرزِ سیاست نہیں، موجودہ نظام کے تحت بھی مائنز اینڈ منرلز کے شعبے میں ریونیو میں 3.5 ارب روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ضرورت پڑی تو بل میں ضروری ترامیم کی جائیں گی، مگر صوبائی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ تمام حلقوں سے اپیل ہے کہ وہ مفروضوں کے بجائے حقائق کی بنیاد پر رائے قائم کریں تاکہ صوبے کے مفادات کو غیر ضروری سیاسی تنازعات سے محفوظ رکھا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :