نوشہرہ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کا بارہ بانڈہ بازار کا دورہ،مختلف دکانوں اور کاروباری مراکز کا معائنہ کیا

بدھ 30 اپریل 2025 18:38

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2025ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو نوشہرہ شاہد قریشی نے گزشتہ روز بارہ بانڈہ بازار کا تفصیلی دورہ کیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق اس دوران انہوں نے بازار میں مختلف دکانوں اور کاروباری مراکز کا معائنہ کیا جن میں گوشت، چکن، سبزی، پھل فروٹ، بیکری اور جنرل اسٹورز شامل تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں، معیار اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا اور موقع پر دو دکانداروں سے شناختی کارڈ ضبط کرکے اسے دفتر بلایا ۔

اس موقع پر متعدد دکانداروں کو سختی سے ہدایات جاری کی گئیں کہ کسی قسم کی گرانفروشی اور ناجائز منافع خوری برداشت نہیں کی جائے گی، بصورت گرانفروشی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔