ناموس رسالت کاتحفظ اہم دینی فریضہ ہے :مولاناحنیف حقانی

ّ آئین کی تمام اسلامی شقوںپرمکمل ومئوثرعملدرآمدکرایاجائے :ورلڈپاسبان ختم نبوت

بدھ 30 اپریل 2025 21:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2025ء) ورلڈپاسبان ختم نبوت کے ناظم اعلیٰ مولانامحمد حنیف حقانی نے کہاہے کہ عقیدہ ختم نبوت مذہب اسلام کابنیادی عقیدہ ہے اوردین اسلام کی پوری امارت اسی عقیدہ ختم نبوت کی بنیادپرقائم کھڑی ہے قرآن مجیدکی 100آیات مبارکہ اوررسول اللہ ؐ کی 210احادیث مبارکہ آپؐ کی ختم نبوت پردلالت کرتیںموجودہیںاوراُمت مسلمہ کاسب سے پہلااجماع بھی اسی عقیدہ ختم نبوت پرہواکہ آپ ؐ کی ختم نبوت کے بعدکسی بھی قسم کادعویٰ نبوت کرنے والاشخص کافر،مرتد،زندیق اوردائرہ اسلام سے خارج ہے۔

(جاری ہے)

جامع مسجدصدیق اکبرؓ میںدرس ختم نبوت کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ختم نبوت وناموس رسالتؐ کاتحفظ اہم دینی فریضہ ہے انہوںنے حکومت سے بھی مطالبہ کیاکہ وہ 1973ء کے متفقہ آئین کی تمام اسلامی شقوںپرمکمل ومئوثرعملدرآمدکرائے اورقادیانی فتنہ کی بڑھتی دین وآئین مخالف سرگرمیوںکاسخت نوٹس لے جواس کافرض منصبی ہے ۔