چنیوٹ،ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل نیباقی ماندہ مزدوروں کے سوشل سیکیورٹی کارڈز 20 مئی تک تیارکرکے لیبر کے حوالے کرنے کا حکم

بدھ 30 اپریل 2025 21:41

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2025ء)ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل نیباقی ماندہ مزدوروں کے سوشل سیکیورٹی کارڈز 20 مئی تک تیارکرکے لیبر کے حوالے کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ اس ضمن میں تاخیر کی گنجائش نہیں۔ڈسٹرکٹ ویجیلینس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے مزدوروں کی فلاح و بہبود،سوشل سکیورٹی کارڈز کے اجراء،کم ازکم اجرت پر عملدرآمد سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے محکمہ لیبر کو قوانین پر سختی سے عملدرآمد کی تاکید کی۔

(جاری ہے)

انہوں نیکہا کہ اجر اور آجیر کے مابین خوشگوار ماحول میں ہی صنعتی ترقی کا راز ہے۔انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لئے متحرک ہے اس ضمن میں ماہانہ میٹنگ کرکے درپیش مسائل کا جائزہ اور ان کے حل کے لئے تیزرفتار اقدامات کئے جارہے ہیں۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل طلحہ سعید، صدر بار مہر مقصود ہرل، صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ شاہد محمود چوہدری،لیبر آفسیر، سوشل سیکورٹی آفیسر،بھٹہ یونین کے صدروجنرل سیکرٹری،مزدوریونین کے رہنماڈاکٹر علی امین ودیگر موجودتھے۔