ایل ڈی اے ٹائون پلاننگ ونگ غیرقانونی کمرشل عمارتوں، کمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف متحرک

بدھ 30 اپریل 2025 19:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2025ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی ٹائون پلاننگ ونگ غیرقانونی کمرشل عمارتوں، کمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف متحرک ہے۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روزمختلف سکیموں اور ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن کرکے5غیرقانونی املاک مسمارجبکہ 116 املاک سربمہرکر دیں۔ٹیموں نے رائے ونڈ روڈ، گلبرگ، فیصل ٹان،گجرپورہ، شاد مان، شاہ جمال، وحدت روڈ، سبزہ زار میں کارروائیاں کیں۔

(جاری ہے)

ٹائون پلاننگ زون فائیو کے عملے نے رائے ونڈ روڈ پر 5غیرقانونی ماربل شاپس مسمار کر دیں۔ سیل کی گئی املاک میں نجی سکول،الیکٹرک سٹور، ہارڈ ویئر سٹور،سینٹری سٹور، ورکشاپ، ریستوران،کیفے، ورکشاپ، فو ڈ پوائنٹ، دکانیں، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔ترجمان کے مطابق پریشن چیف ٹائون پلانرون اسد الزمان اور چیف ٹائون پلانرٹو اظہر علی کی زیر نگرانی کیا گیا۔ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت پر غیرقانونی تعمیرات،غیرقانونی کمرشل عمارتوں، کمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :