ذ*کاشف حیدری کی ایڈوکیٹ جلیلہ حیدر کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمے کی مذمت

ٌپیکا ایکٹ کو پہلے ہی مسترد کرچکے، پیکا ایکٹ آزادی رائے پر قدغن کے سوا کچھ نہیں، کاشف حیدری

بدھ 30 اپریل 2025 20:05

ًکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2025ء)مرکز ی انجمن تاجران بلوچستان کے ترجمان کاشف حیدری نے ہیومن رائٹس ایکٹویسٹ ایڈوکیٹ جلیلہ حیدر کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہو ئے کہا کہ جلیلہ حیدر نہ صرف ہزارہ قبیلہ بلکہ بلوچستان کی بیٹی ہیں، ان کے خلاف مقدمے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ پیکا ایکٹ کو ہم پہلے ہی مسترد کر چکے، پیکا ایکٹ آزادی رائے رائے پر قدغن کے سوا کچھ نہیں، ہیومن رائٹس ایکٹویسٹ ایڈوکیٹ جلیلہ حیدر پر بے بنیاد مقدمہ واپس لیا جائے، یہ بات انہوں نے گزشتہ روز جاری کردہ بیان میں کہی، انہوں نے کہا کہ جلیلہ حیدر نے ہزارہ، بلوچ سمیت ہمیشہ مظلوموں کی آواز اٹھائی ہیں، انہوں نے کہا کہ ایڈوکیٹ جلیلہ حیدر کی قابلیت، بہادری کا اعتراف دنیا کرچکی ہیں، بلوچستان کے عوام انکے ساتھ ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہے کہ ہیومن رائٹس ایکٹویسٹ ایڈوکیٹ جلیلہ حیدر کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمہ واپس لیا جائے۔

(جاری ہے)

مزید انہوں نے کہا کہ ہم پہلے ہی کہہ چکے کہ پیکا ایکٹ آزادی رائے رائے پر قدغن کے سوا کچھ نہیں، جلیلہ حیدر کیخلاف مقدمہ حکومتی بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

متعلقہ عنوان :