ینگ نرسز ایسوسی ایشن پنجاب کی نائب صدر ملازمت سے برطرف

بدھ 30 اپریل 2025 20:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2025ء)صوبائی حکومت نے ڈاکٹرز ، پیرامیڈیکس کے بعد نرسز کے خلاف بھی سخت کارروائی کا آغاز کر دیا۔جنرل ہسپتال کی او پی ڈی زبردستی بند کرنے والے گروپ کی لیڈر ہیڈ نرس خالدہ تبسم کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

خالدہ تبسم جنرل ہسپتال میں ’’گرینڈ ہیلتھ الائنس‘‘کی کال پر آئوٹ پیشنٹس ڈیپارٹمنٹ میںفراہم کی جا رہی علاج معالجہ کی سہولتیں بند کروانے میں ملوث تھیں۔خالدہ تبسم کو جاری کئے گئے نوٹس میں ان پر سنگین نوعیت کے مس کنڈکٹ، حکم عدولی، سٹاف کو اکسانے کے چارجز فریم کئے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :