عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات کے سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز خیبرپختونخوا میں تقریب کا انعقاد

بدھ 30 اپریل 2025 20:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2025ء)عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات کے سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز خیبرپختونخوا میں ایک اہم تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی مشیر صحت خیبرپختونخوا اہتشام علی تھے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر محمد سلیم خان، ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹر اضغر خان، ڈائریکٹر ایم سی ایچ ڈاکٹر خضر حیات، ڈپٹی ڈائریکٹرز ای پی آئی اور محکمہ صحت کے دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب کا آغاز آگاہی واک سے ہوا جس میں جس میں شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا کر عوام میں ویکسینیشن کی اہمیت اجاگر کی۔ اس موقع پر مشیر صحت اہتشام علی نے اپنے خطاب میں کہا کہ عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات منانے کا مقصد عوام میں شعور بیدار کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ حفاظتی ٹیکے بچوں کو مہلک بیماریوں سے بچانے کا مؤثر ذریعہ ہیں اور والدین کو چاہیے کہ وہ مقررہ شیڈول کے مطابق اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوائیں تاکہ ایک صحت مند معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔ تقریب کے آخر میں مشیر صحت نے اعلیٰ کارکردگی پر ای پی آئی کے افسران میں شیلڈز تقسیم کیے۔

متعلقہ عنوان :