میڈیا میں شائع ہونیوالے مبینہ مالی سکینڈل بارے رپورٹ میں جس انکوائری کا ذکر کیا گیا ہے اس سے محکمہ خزانہ کا کوئی تعلق نہیں ، محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا

بدھ 30 اپریل 2025 20:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2025ء)محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے مبینہ مالی سکینڈل بارے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹ میں جس انکوائری کا ذکر کیا گیا ہے اس سے محکمہ خزانہ کا کوئی تعلق نہیں ہے اور مذکورہ رپورٹ کے سلسلے میں اب تک کسی بھی تحقیقاتی ادارے نے محکمہ خزانہ سے کوئی رابطہ نہیں کیا ہے بادی النظر میں بنیادی وجہ یہ ہے کہ کنٹریکٹرز کی سیکورٹی رقم سے محکمہ خزانہ کا کوئی واسطہ نہیں ہے اور نہ ہی حکومت خیبرپختونخوا کا کوئی سرکاری بینک اکاؤنٹ منجمد کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :