
ایس ای سی پی، انفرا زیمن،یو کے انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ اور پی آئی ڈی جی کا ڈیٹ کیپٹل مارکیٹس کے ذریعے گرین فنانسنگ پر مشترکہ سیمینار
بدھ 30 اپریل 2025 22:30
(جاری ہے)
ایس ای سی پی کا کردار جو جدت کو فروغ دینے اور نجی شعبے کو گرین فنانسنگ میں حصہ لینے کی ترغیب دینے کے لئے راستے ہموار کرتا ہے کو بھی سراہا گیا۔مقررین نے گرین فنانسنگ سے وابستہ معاشرتی فوائد پر زور دیا جس میں پائیدار ترقی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف مضبوطی پیدا کرنے کی صلاحیت شامل ہے۔
انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ مختلف سٹیک ہولڈرزجیسے حکومتیں، مالیاتی ادارے، ریگولیٹری باڈیز اور ترقیاتی شراکت دارگرین بانڈز کی ترقی اور اجرا کے لئے سازگار ماحول بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ گفتگو کا ایک اہم نکتہ کریڈٹ انہینسمنٹ کے میکانزم کا تھا جو سرمایہ کاروں کے لئے خطرات کو کم کر کے گرین سرمایہ کاری کو زیادہ پرکشش اور قابلِ عمل بناتا ہے۔پی آئی ڈی جی، گارنٹکو اور برٹش کونسل کے نمائندوں نے ابھرتی ہوئی معیشتوں کی کامیاب کہانیاں پیش کیں جن میں دکھایا گیا کہ کس طرح جدید کریڈٹ انہینسمنٹ کے ذرائع نے گرین انفراسٹرکچر اور ماحول دوست منصوبوں کے لئے بڑے پیمانے پر مالیاتی وسائل کو متحرک کیا ہے۔ ان مثالوں سے ظاہر ہوا کہ خطرات کو کم کرنے کی حکمت عملیاں سرمایہ کاری کے فرق کوختم کر کے موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ منصوبوں میں سرمایہ کاری کو تیز کر سکتی ہیں۔ایس ای سی پی کے چیئرمین اور سپیشلائزڈ کمپنیز ڈویژن کے کمشنر نے کمیشن کے عزم کی تصدیق کی کہ وہ ایک شفاف اور موثر کیپٹل مارکیٹ کی تعمیر کے لئے پرعزم ہیں جس میں بانڈ اجرا کے عمل کو تیز اور کم خرچ بنایا جائے۔ انہوں نے نجی شعبے پر زور دیا کہ وہ زیادہ شفافیت کے لئے بہتر افشا کے معیارات اپنائیں اور کریڈٹ انہینسمنٹ کو فروغ دے کر سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھائیں تاکہ سرمایہ کاری کا دائرہ وسیع ہو سکے۔
متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
اپریل میں سونے کی فی تولہ قیمت 20 ہزار 800 روپے بڑھ گئی
-
زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں5روپے اضافہ
-
اوگرا نے مئی کے مہینے کیلئے ایل پی جی گیس قمیتوں میں کمی کر دی
-
غیر ملکی سرمایہ کار پنجاب میں سرمایہ کاری بڑھائیں ہر ممکن سہولت دیں گے ، چوہدری شافع حسین
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 3,400 روپے کی کمی ریکارڈ
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ
-
پاکستان کی ترقی کے لئے وزیراعظم اورسپہ سالار کا کردارقابل تحسین ہے،میاں زاہد حسین
-
سیمنٹ کی کم از کم ریٹیل قیمت مقرر کردی گئی،ایف بی آر نے کم از کم قیمت کا ایس آر او جاری کردیا
-
مرغی کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ،کارٹل بنانے پر 8بڑی ہیچریوں کو 15کروڑ روپے جرمانہ
-
سعودی عرب کو پاکستان کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 7فیصدکااضافہ ،درآمدات میں 18فیصد کمی
-
اسٹیٹ بینک کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس پیر کو طلب، شرح سود میں کمی کا امکان
-
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 1474 پوائنٹس کی کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.