الخدمت فائونڈیشن کے زیر اہتمام مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پرقلیوں میں راشن بیگز تقسیم کیے گئے

جمعہ 2 مئی 2025 21:25

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء)الخدمت فائونڈیشن کے زیر اہتمام مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر روہڑی ریلوئے اسٹیشن پر کام کرنے والے (محنت کش )قلیوں میں راشن بیگ تقسیم کئے گئے ، تقریب کے مہمان خاص قائم مقام ڈی ایس ریلوئے سکھر ڈویڑن سید معلم حسین (ڈی ٹی او) ریلوے سکھر ڈویژن محسن سیال تھے جبکہ الخدمت فائونڈیشن کے ڈائریکٹر ڈیزاسٹر مینجمنٹ صوبہ سندھ وخیر محمد تنیو ، امیرجماعت اسلامی ضلع سکھر ذبیر حفیظ شیخ سمیت الخدمت فائونڈیشن کے عہدے داروں و رضاکاروں سمیت ریلوئے سکھر ڈویڑن کے افسران و عملے نے شرکت کی اور روہڑی ریلوئے اسٹیشن پر کام کرنے والے رجسٹرڈ قلیوں میں راشن بیگ تقسیم کئے اس موقع پرڈ پٹی ڈی ایس ریلوئے سکھر ڈویڑن سید معلم حسین نے الخدمت فائونڈیشن کی جانب سے قلیوں میں راشن بیگ تقسیم اقدام کو سراہا اور انہیں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا جبکہ الخدمت فائونڈیشن کے ڈائریکٹر ڈیزاسٹر مینجمنٹ صوبہ سندھ خیر محمد تنیو کا کہنا تھا کہ الخدمت فائونڈیشن نے ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کوشش کی ہے الخدمت فائونڈنش کے زیر اہتمام عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری و ساری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :