ایکٹا انتخابات، پروگریسیو اینڈ ڈیموکریٹک پینل کی انتخابی مہم لیپہ ویلی پہنچ گئی

اتوار 4 مئی 2025 14:25

وادی لیپہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2025ء)ایکٹا انتخابات، پروگریسیو اینڈ ڈیموکریٹک پینل کی انتخابی مہم لیپہ ویلی پہنچ گئی،بوائز و گرلز کالجز کی فیکلٹی نے پی ڈی پی کے موقف کو سن کر حمایت کا یقین دلا دیا، صدارتی امیدوار پروفیسر چوہدری محمد ایوب،سیکرٹری جنرل پروفیسر راجہ فیصل اقبال ،امیدوار نائب صدر پروفیسر چوہدری الطاف حسین نے پروگریسیو اینڈ ڈیموکریٹک پینل کے ماضی ،حال اور مستقبل پر تفصیلی گفتگو کی،وادی لیپہ کے دونوں کے کالجز کی فیکلٹی نے پروگریسیو اینڈ ڈیموکریٹک پینل کے موقف کو توجہ سے سن کر اپنا بھرپور فیڈ بیک دیتے ہوئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایاجس پر پی ڈی پی کے امیدواران نے ان کا شکریہ ادا کیا،اس موقع پر پروفیسر راجہ فاروق آزاد،پروفیسر ضمیر اعوان ،پروفیسر ارشاد لون بھی امیدواران کے ہمراہ تھے۔