ایوانسیون لمیٹڈ کےمنافع میں سہ ماہی کے دوران 2462 فیصد اضافہ

پیر 5 مئی 2025 16:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2025ء) ایوانسیون لمیٹڈ کےمنافع میں سہ ماہی کے دوران 2462.26 فیصد اضافہ ہوا ہے۔انڈسٹریل آٹو میشن اینڈڈیجیٹلائزیشن سلوشنز کمپنی ایوانسیون لمیٹڈ کے مالیاتی نتائج کے مطابق 31 مارچ 2025 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کیلئے ایوانسیون لمیٹڈ کا منافع 271.6 ملین روپے تک بڑھ گیا جبکہ جنوری تا مارچ 2024 کے عرصہ کے دوران کمپنی کو 10.6 ملین روپے منافع حاصل ہواتھا ۔

(جاری ہے)

اس طرح گذشتہ سال کے مقابلہ میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ایوانسیون لمیٹڈ کے منافع میں 261ملین روپے یعنی 2462.26 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :