اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس: وزارت خزانہ سمیت مختلف وزارتوں کے لیے اربوں روپے کی ضمنی گرانٹس کی منظوری

کمیٹی نے سول فورسز کے لیے مشن ایریاز میں سرگرمیوں کے لیے سپلیمنٹری گرانٹ منطور کرلی ‘وزارت پیٹرولیم کے 50ارب روپے کے قرض کی گارنٹی میں توسیع

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 5 مئی 2025 16:20

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس: وزارت خزانہ سمیت مختلف وزارتوں کے لیے ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 05 مئی ۔2025 )وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی) نے وزارت خزانہ سمیت مختلف وزارتوں کے لیے اربوں روپے کی ضمنی گرانٹس کی منظوری دے دی ہے نجی ٹی وی کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی اقتصادی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ہے، اجلاس میں مختلف وزارتوں کے لیے سپلیمنٹری گرانٹ منظور دی گئی ہے. اجلاس میں وزارت خزانہ کے ترقیاتی اخراجات کے لیے اربوں روپے کے سپلیمنٹری گرانٹ منظور کرلی گئی، صادق پبلک سکول بہاولپور کے لیے 25 کروڑ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ بھی منظور کی، کمیٹی نے سول فورسز کے لیے مشن ایریاز میں سرگرمیوں کے لیے سپلیمنٹری گرانٹ منطور کرلی ای سی سی نے وزارت پیٹرولیم کی طرف سے حاصل کیے گئے 50ارب روپے کے قرض کی گارنٹی میں توسیع کی منظوری بھی دے دی.