جی ایچ کیو حملہ کیس:شاہ محمود قریشی سمیت 12 مقدمات کی سماعت 18 جولائی تک ملتوی

جمعرات 3 جولائی 2025 20:27

جی ایچ کیو حملہ کیس:شاہ محمود قریشی سمیت 12 مقدمات کی سماعت 18 جولائی ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جولائی2025ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے سابق چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت جی ایچ کیو حملہ سمیت 9 مئی کے 12 مقدمات کی سماعت 18 جولائی تک ملتوی کردی ہے ان مقدمات میں شبلی فراز، عمر ایوب، علی امین گنڈا پور، شاندانہ گلزار، راجہ بشارت اور سلیمان اکرم راجہ سمیت دیگٹ رہنماؤں اور کارکنوں کو نامزد کیا گیا ہے گزشتہ روز سماعت کے موقع پر متعدد رہنماؤں سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جہاں ملزمان کی حاضری کے بعد انہیں جانے کی اجازت دی گئی اس موقع پر ملزمان کے وکلا محمد فیصل اور ملک عرفان احمد خان نیازی سمیت دیگر وکلا پیش ہوئے جبکہ پراسیکیوشن کی جانب سے ظہیر شاہ سمیت دیگر پراسیکیوٹرز نے استغاثہ کی نمائندگی کی جی ایچ کے حملہ کیس میں اب تک 33 گواہان کے بیانات قلم بند کئے جا چکے ہیں آئندہ سماعت پر اڈیالہ جیل میں سابق چیئرمین کو 9 مئی کے دیگر 11 مقدمات کی چالان کی نقول تقسیم کئے جانے کا امکان ہے عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو اپنی حاضری یقینی بنانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔