ایم جی پاکستان نے ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای وی کو 7کلو واٹ کے جدید فاسٹ چارجر کے ساتھ اپ گریڈ کردیا

پیر 5 مئی 2025 17:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2025ء) ایم جی پاکستان نے اپنی معروف پلگ ان ہائبرڈ ایس یووی ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای وی(MG HS PHEV)میں ایک بڑے اپ گریڈ کا اعلان کیا ہے جس کے تحت موجودہ پورٹیبل چارجرکے متبادل کے طورپر 7کلول واٹ فاسٹ چارجر متعارف کرایاہے۔ یہ اقدام شہری ٹرانسپورٹ کومزید موئثر اور سمارٹ بنانے کے برانڈکے عزم کی عکاسی ہے۔

اکتوبر 2024میں پاکستان میں متعارف اور جنوری 2025میں مقامی پیداوارکے آغاز سے ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای وی(MG HS PHEV)ٹرو ہائبرڈ الیکٹرک کوزبردست پذیرائی ملی ہے اور اب تک 500سے زائد یونٹس صارفین کو ڈیلیور کیے جاچکے ہیں۔ صارفین نے گاڑی کے خوبصورت ڈیزائن،اعلیٰ کارکردگی اور ماحول دوست ڈرائیو کو سراہا ہے تاہم کچھ صارفین نے معیاری پورٹیبل چارجر کے ساتھ 8.5گھنٹو ںتک طویل چارجنگ وقت پر تحفظات کااظہار کیاتھا۔

(جاری ہے)

صارفین کی تجاویز پر عمل کرتے ہوئے ایم جی نے 7کلو واٹ کا فاسٹ چارجر متعارف کرایاہے جس سے چارجنگ کا وقت نصف ہوجائے گا اوراس سے روز مرہ کی شہری زندگی اور سفر کرنے والے ڈرائیورز کو مزید سہولیات حاصل ہوں گی۔ایم جی پاکستان کے جنرل منیجر مارکیٹنگ ڈویژن سید آصف احمد نے کہاکہ ہم پاکستان کی آٹو موٹیو انڈسٹری کو جدید ٹیکنالوجی اور خدمات کے ذریعے بدلنے کیلئے پُرعزم ہیں۔

فاسٹ چارجنگ کی اپ گریڈ کے ذریعے نہ صرف صارفین کے تحفظات کو دور بلکہ گاڑی کی ملکیت کے مجموعی تجربے کوبہتر بنانے کے ساتھ ساتھ نئے انرجی وہیکل سیکٹر میں ہماری قیادت کو مضبوط بنانے کا ایک قدم ہے۔ پہلے مفت فراہم کیا جانے والاپورٹ ایبل چارجر اب 235000روپے مالیت کے 7کلو واٹ کے فاسٹ چارجر سے تبدیل کردیا گیا ہے اور یہ اپ گریڈ بھی صارفین کوبغیر کسی اضافی لاگت کے فراہم کیا جائے گا۔

پورٹ ایبل چارجر اب ایکسسری کے طورپر دستیاب ہوگا۔ ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای وی(MG HS PHEV)ایک پریمیم ہائبرڈ ایس یو وی ہے جو 50کلومیٹرسے زائد الیکٹرک وہیکل رینج، جدید حفاظتی خصوصیات،جدید ٹیکنالوجی اور کم آپریٹنگ اخراجات کے ساتھ ہائبرڈ موبلٹی کو بہتر طریقے سے تبدیل کرنے والے پاکستان کے شہریوںکو ایک مثالی سلوشن پیش کرتی ہے ۔ ایم جی پاکستان الیکٹرک اور ہائبرڈ موبلٹی سلوشنز میں ایک نمایاں نام ہے جو جدّت، حفاظت اور پائیداری کیلئے پُرعزم ہے۔سمارٹ گاڑیوں کی تیزی سے پھیلتی ہوئی لائن اپ کے ساتھ ایم جی پاکستان میںٹرانسپورٹیشن کے مستقبل کو تشکیل دے رہی ہے۔