میں آج جو کچھ بھی ہوں اپنے شوہر کی وجہ سے ہوں، عذرا آفتاب

شوہر نے اداکاری کے شوق کو آگے بڑھانے کی اجازت دی ،پھر کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا، اداکارہ

پیر 5 مئی 2025 22:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2025ء)سینئر اداکارہ عذرا آفتاب نے کہا ہے کہ میں آج جو کچھ بھی ہوں اپنے شوہر کی وجہ سے ہوں۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے اداکارہ مرحوم شوہر کے بارے میں بات کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں۔اداکارہ نے بتایا کہ میرے بھائی پی ٹی وی میں منیجر تھے لیکن انہیں کبھی اسکرین پر کام کرنے کی اجازت نہیں ملی پھر میری شادی ہوئی تو میرے شوہر نے مجھے اداکاری کے شوق کو آگے بڑھانے کی اجازت دی اور پھر میں نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ میرے شوہر میرے بھائی کے دوست تھے اور مجھے پسند کرتے تھے لیکن کبھی میرے سامنے اپنی محبت کا اظہار نہیں کیا اور ایک دن سیدھا میرے گھر رشتہ بھیج دیا۔عذرا آفتاب نے بتایا کہ آفتاب مجھے جتنے پیار سے دیکھتے تھے وہ میں کبھی نہیں بھول سکتی۔انہوں نے بتایا کہ شادی کے بعد آفتاب نے مجھ سے کہا کہ انہیں شادی سے پہلے میری مضبوط شخصیت کی وجہ سے مجھ سے بات کرتے ہوئے ڈر لگتا تھا۔ اداکارہ نے روتے ہوئے بتایا کہ اب آفتاب کو یاد کرکے مجھے ہمت ملتی ہے اور ایسا لگتا ہے کہ آفتاب اب بھی میرے ساتھ ہیں۔

متعلقہ عنوان :