فیشن اورسیاست کا ملاپ، میٹ گالا میں کملا ہیرس کی غیرمتوقع شرکت

منگل 6 مئی 2025 22:16

فیشن اورسیاست کا ملاپ، میٹ گالا میں کملا ہیرس کی غیرمتوقع شرکت
نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2025ء)میٹ گالا 2025 میں سابق امریکی نائب صدر کملا ہیرس کی پہلی اور غیر متوقع شرکت سے سب دنگ رہ گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کملا ہیرس شوہر ڈوگ ایمہوف کے ہمراہ ایک مخصوص بلیک اینڈ وائٹ لباس میں جلوہ گر ہوئیں۔

(جاری ہے)

سابق امریکی نائب صدر نے روایتی ریڈ کارپٹ واک نہیں کی، مگر ایونٹ کے آغاز سے پہلے جاری کی گئی تصاویر میں وہ ایک نفیس سلک لباس میں دکھائی دیں، جس میں ایک غیر متوازن کیپ آستین اور ایک لمبا اسکارف نمایاں تھا۔

ڈیزائنر آف وائٹ کے مطابق یہ لباس اعتماد اور طاقت کی علامت تھا بالکل ویسا جیسا کملا ہیرس خود ہیں۔کملا کا یہ لباس میٹ گالا 2025 کی تھیم سے ہم آہنگ تھا، یہ تھیم سیاہ فیشن کی تاریخ کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔اگرچہ کملا نے ایونٹ میں کوئی تقریر نہیں کی، مگر حالیہ تقریبات میں وہ صدر ٹرمپ کی ابتدائی 100 دنوں کی پالیسیوں پر شدید تنقید کر چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :