حکومت پنجاب نے کھیلوں کی فیسوں میں اضافہ کردیا

ایک دن کے ایونٹ کی فیس کم از کم ساڑھے 12 سے 70 ہزار روپے تک مقرر، کھیلوں کی سرکاری سہولیات میں 1 گھنٹہ یا ایک میچ کھیلنے کیلئے 25 ہزار روپے فیس ادا کرنی ہوگی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 6 مئی 2025 10:36

حکومت پنجاب نے کھیلوں کی فیسوں میں اضافہ کردیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 6 مئی 2025ء ) سپورٹس بورڈ پنجاب نے کھیلوں کی سہولیات کی فیسوں میں اضافہ کردیا۔ 
تفصیلات کے مطابق کھیلوں کے ایک دن کے ایونٹ کی فیس کم از کم ساڑھے 12 سے 70 ہزار روپے تک مقرر کر دی گئی، کھیلوں کی سرکاری سہولیات میں 1 گھنٹہ یا ایک میچ کھیلنے کیلئے 25 ہزار روپے تک فیس ادا کرنی ہو گی، تربیتی سیشنز کیلئے بھی پرائیویٹ سیکٹر کو 5 ہزار سے 12500 روپے تک ادا کرنے ہونگے۔

(جاری ہے)

 
کھیلوں کی مختلف سہولیات کی ماہانہ فیس 700 روپے سے 6 ہزار روپے ، پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس کی ماہانہ فیس 3500 سے 20 ہزار روپے تک مقرر کر دی گئی۔ 
نیشنل فیڈریشنز، صوبائی ایسوسی ایشنز اور تحصیل سطح کے رجسٹر کلب تمام سہولیات سے مفت مستفید ہونگے۔ فیڈریشنز اور ایسوسی ایشن تربیتی کیمپس کے انعقاد کیلئے فیس ادا نہیں کریں گی، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔                                                                                                                                  

متعلقہ عنوان :