افریقہ کے صحارا ریگستان کی ریت نے یورپ میں تباہی مچا دی

منگل 6 مئی 2025 16:59

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2025ء)یورپ میں شمسی توانائی کی بڑھتی ہوئی مانگ کے ساتھ، ایک نیا اور غیر متوقع چیلنج سامنے آ رہا ہے، اور وہ ہے صحارا کی دھول۔ یہ دھول شمسی توانائی کی پیداوار میں کمی کا سبب بن رہی ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق حالیہ تحقیق میں کہاگیاکہ شمالی افریقہ سے آنے والی یہ دھول یورپ میں شمسی توانائی کی کارکردگی کو متاثر کر رہی ہے، جو توانائی کے شعبے میں ایک نیا مسئلہ بن چکا ہے۔یورپ کی جغرافیائی انویسٹیگیشن یونین جنرل اسمبلی 2025 میں پیش کی گئی تحقیق کے مطابق، شمالی افریقہ سے اٹھنے والی معدنی دھول نہ صرف یورپ میں فوٹوولٹائیک توانائی کی پیداوار کو کم کر رہی ہے بلکہ شمسی توانائی کی پیداوار کی پیش گوئی کو بھی مشکل بنا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :