
سعودی عرب کویت اور اردن میں شدید گرد و غبار کا طوفان، حد نگاہ صفر، سیلابی صورتحال خدشہ
گرد وغبار کی طوفانی دیواریں 2,000 میٹر کی بلندی تک پہنچ سکتی ہیں، سعودی عرب نے الرٹ جاری کردیا
میاں محمد ندیم
منگل 6 مئی 2025
16:57

(جاری ہے)
سعودی عرب کے وسطی علاقے صوبہ القصیم میں شہریوں نے غیر معمولی منظر کا مشاہدہ کیا جسے ماہرین نے گرد و غبار کی دیوار قرار دیا ہے یہ دیوار جیسے ہی علاقے سے گزری آسمان نارنجی رنگ میں بدل گیا اور حدِ نگاہ صفر ہوگئی جس کی وجہ سے ٹریفک اور پروازوں کی روانی شدید متاثر ہوئی. سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گرد و غبار کا طوفان ایک اونچی، لہر جیسی دیوار کی شکل میں آگے بڑھتا ہے جو سورج کی روشنی کو مکمل طور پر روک دیتا ہے یہ منظر نہ صرف خوفناک تھا بلکہ شہریوں کو گھروں میں محدود کر دینے والا بھی تھا. ماہرِ موسمیات عبداللہ المسند جو قصیم یونیورسٹی کے سابق استاد ہیں کے مطابق گرد وغبار کی طوفانی دیواریں 2,000 میٹر (تقریبا 6,500 فٹ) کی بلندی تک پہنچ سکتی ہیں اور ان کی رفتار 100 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہو سکتی ہے. دوسری جانب سعودی محکمہ موسمیات نے ریاض ریجن کے رہائشیوں کے لیے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاض شہر کے علاوہ الدرعیہ، الخرج ، الزلفی اور وادی الدواسر میں آج بھی مطلع گرد آلود ہے جس کے باعث حد نگاہ متاثر ہوگی اس سے ملتی جلتی کیفیت مشرقی ریجن کے شہروں دمام، الخبر اور الاحسا میں بھی ہے جہاں ہوا کی رفتار 49 کلو میٹر فی گھنٹہ تک ہوسکتی ہے. قصیم ریجن بریدہ، عنیزہ اور الرس میں بھی گرد وغبار رہے گا جو شام 5 تک ہوگا اور حد نگاہ کو متاثر کرے گا محکمہ موسمیات نے عسیر اورجازان کے لیے ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابہا، خمیس مشیط، النماص، العارضہ، فیفا، الریث اور دیگر شہروں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوگی.
مزید اہم خبریں
-
جسٹس عتیق شاہ کو چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعینات کرنے کی منظوری
-
امریکا نے اسرائیل کو 51 کروڑ ڈالر مالیت کی ہتھیاروں اور تکنیکی معاونت فراہم کرنے کی منظوری دے دی
-
ہیکرزگروپ کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اہم حکومتی شخصیات کے ای میل پیغامات افشا کرنے کا اعلان
-
مستونگ میں حالات کشیدہ، مسلح افراد کا سرکاری دفتر اور بینکوں پر حملہ
-
ایلون مسک تاریخ میں سب سے زیادہ سبسڈی حاصل کرنے والا انسان ہے. صدرٹرمپ
-
بلوچستان : مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد کی تحصیل دفتر ‘ بینکوں اور بازار میں فائرنگ ایک بچہ ہلاک‘ پانچ افراد زخمی
-
غزہ پر اسرائیلی بمباری میں مزید 74 فلسطینی ہلاک
-
بھارت: کیمیکل پلانٹ دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ
-
سی پیک ٹوکی مکمل صلاحیت کا ادراک پاکستان کو ایک اہم تجارتی اور ٹرانزٹ مرکز میں تبدیل کر سکتا ہے. ویلتھ پاک
-
عمران خان کو جیل سے تحریک نہیں چلانے دیں گے. رانا ثنااللہ
-
ہماری مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، مودی کا تکبر خاک میں مل گیاہے. خواجہ آصف
-
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.