جمہوریہ چیک کی پیٹرا کوویٹووا کا اٹالین اوپن ٹینس ویمنزسنگلز میں فاتحانہ آغاز،دوسرے رائونڈ میں داخل

بدھ 7 مئی 2025 17:39

روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2025ء) جمہوریہ چیک کی نامور ٹینس سٹار پیٹرا کوویٹووا اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئی ۔ 2 بار کی ومبلڈن اوپن چیمپئن 35 سالہ پیٹرا کوویٹووا نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں حریف رومانین ٹینس کھلاڑی اریناکیمیلیا بیگو س کو شکست دی ۔

(جاری ہے)

اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ اٹلی میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں 35 سالہ جمہوریہ چیک کی نامور ٹینس سٹار پیٹرا کوویٹووا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف رومانین ٹینس کھلاڑی اریناکیمیلیا بیگو س کو 5-7 اور 1-6سے شکست دے کر نہ صرف ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کیا بلکہ اگلے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا،جہاں ان کا مقابلہ تیونس کے ٹینس سٹار اونس جبیرسے ہوگا۔ \932

متعلقہ عنوان :