معاشرے میں بہبود آبادی کی آگاہی اوراس پر عملدرآمد انتہائی اہم ہے ،پارلیمانی سیکرٹری برائے بہبود آبادی

بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ دینے سے نہ صرف ماں کی صحت بہتر بلکہ بچوں کی نشوونما بھی بہتر ہوتی ہے ، حادچیہ نواز بہرانی

بدھ 7 مئی 2025 21:26

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے بہبود آبادی حادیہ نواز بہرانی نے کہا ہے کہ بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ دینے سے نہ صرف ماں کی صحت بہتر بلکہ بچوں کی نشوونما بھی بہتر ہوتی ہے معاشرے میں بہبود آبادی کی آگاہی اوراس پر عملدرآمد انتہائی اہم ہے بڑھتی ہوئی آبادی کی شرح اور کم ہوتے ہوئے وسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ انتہائی ضروری ہے۔

یہ بات انہوں نے بدھ کومحکمہ بہبود آبادی کے زیراہتمام منعقدہ سیمیناربعنوان’’ اب خوف اور نہ ہچکچاہٹ ہونی چاہئے تولیدی صحت سے کیسے زندگی بدلتی ہے آئیے تولیدی صحت پر بات کرتے ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہی سیمینار سے سیکرٹری بہبود آبادی عبداللہ خان نورزئی ،یو این ایف پی اے کی سائرہ عطاء ،ڈاکٹر سرمد سعید،بہبود آبادی کے محمد عظیم کاکڑ ،ڈاکٹر امبرین مینگل ،ڈاکٹر کوکب لطیف ڈاکٹر مشتاق مینگل ملک نعیم کاسی ،محمد انورکاکڑ،ولی بڑیچ،جمعہ خان کاکڑ نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

حادیہ نواز بہرانی نے کہا کہ اسلام نے سب سے زیادہ حقوق عور ت کو دیئے ہیں اور اسلام نے بھی خاندانی منصوبہ بندی،ماں کی صحت اور بچوں کے حقوق کی واضح ہدایت دی ہے مگر شرط یہ ہے کہ نیت اورشعور کی۔ انہوں نے کہا کہ تولیدی صحت صرف عورتوں کا مسئلہ نہ سمجھا جائے بلکہ یہ خاندانوں ،معاشرے اورقوم کا مسئلہ ہے نوجوانوں کو درست معلومات ،تعلیم اور رہنمائی دیں ہرفرد کو معیاری طبی سہولیات فراہم کریںپالیسی سازادارے اس مسئلے کو اولین ترجیح دیں۔

انہوں نے کہا کہ صحت مند ماں ،صحت مند نسلیںقوم کی ضامن ہوتی ہیں۔ سیکرٹری بہبود آبادی عبداللہ خان نورزئی نے کہا کہ ہمیں تولیدی صحت پر کھل کر بات کرنی چاہئے پہلے اس موضوع پر بات کرنا ایک ممانعت سمجھی جاتی ہے اب یہ ہرایک کی ضرورت بن گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ آج کے جدید دور میں موبائل کے ذریعے ہم خانہ منصوبہ بندی کے حوالے سے اپنا پیغام لوگوں تک پہنچارہے ہیں جس سے عوام مستفید بھی ہورہے ہیں۔