لاہور،انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنمائوں فواد چوہدری،اعظم سواتی اور مسرت چیمہ کی عبوری ضمانت میں 25 جولائی تک توسیع کردی

پیر 16 جون 2025 12:03

لاہور،انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنمائوں فواد چوہدری،اعظم ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو جناح ہائوس پر حملےاور جلائو گھیراو کے مقدمات میں نامزد پی ٹی آئی رہنمائوں فواد چوہدری، سینیٹر اعظم سواتی اور مسرت جمشید چیمہ کی عبوری ضمانت میں 25 جولائی تک توسیع کر دی ۔

(جاری ہے)

عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی۔ انہوں نے اعظم سواتی کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کے وکلا کو دلائل کے لیے طلب کر لیا۔