Live Updates

ایران،اسرائیل کشیدگی، مختلف ممالک کی فضائی حدود بند، ایئر لائنز کا پاکستانی حدود کا استعمال

ایمریٹس سمیت کئی بڑی ایئرلائنز شمالی امریکہ، مصر سمیت دیگر ممالک کیلئے پاکستانی فضائی حدود استعمال کر رہی ہیں

اتوار 15 جون 2025 18:30

ایران،اسرائیل کشیدگی، مختلف ممالک کی فضائی حدود بند، ایئر لائنز کا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2025ء)ایران اور اسرائیل کے مابین جنگ میں مختلف ممالک کی فضائی حدود بند ش کے باعث مختلف غیر ملکی ائر لائنز نے اپنے مختلف سیکٹرز کے لئے پاکستانی فضائی حدود کا استعمال شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایمریٹس سمیت کئی بڑی ایئرلائنز شمالی امریکہ، مصر اور دیگر ممالک کے لئے پاکستانی فضائی حدود استعمال کر رہی ہیں۔ائیر لائنز مغربی پاکستان سے گزر کر مغرب میں افغانستان ،ترکمانستان، بحیرہ کیسپین، آذربائیجان اور ترکی کے بعد آگے جا رہی ہیں، جنگ کے باعث ایران، عراق، شام، اردن اور اسرائیل کی فضائی حدود بدستور بند ہیں۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات