جب انصاف کا ترازو جھک جائے، تو امن صرف ایک دھوکہ رہ جاتا ہے، مشعال ملک

پیر 16 جون 2025 12:15

جب انصاف کا ترازو جھک جائے، تو امن صرف ایک دھوکہ رہ جاتا ہے، مشعال ملک
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ آج کی دنیا انصاف اور امن کی بات تو کرتی ہے، مگر جب غزہ، کشمیر یا فلسطین میں معصوموں پر بم برسائے گئے، تو انسانیت کیوں خاموش رہی؟۔پیر کو یہاں جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ آج اسرائیلی عوام انصاف مانگ رہی ہےتو کیا وہ چیخیں کسی کو یاد ہیں جو فلسطینی بچوں کی لاشوں سے بلند ہوئیں؟کیا وہ مائیں یاد ہیں، جو اپنے بچوں کی لاشیں گود میں اٹھا کر رو رہی تھیں؟جب انصاف کا ترازو جھک جائے، تو امن صرف ایک دھوکہ رہ جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اب وقت ہے کہ ہم صرف دیکھنے والے نہ رہیں۔انہوں نے کہا کہ بلکہ حق، سچ اور انسانیت کے ساتھ کھڑے ہوں،خون کا رنگ سب کا ایک جیسا ہوتا ہے، چاہے وہ کسی کا بھی ہو،جب غزہ جل رہا تھا، دنیا خاموش کیوں ہے ۔مشعال ملک نے کہا کہ مظلوم کی چیخیں قوم اور مذہب نہیں دیکھتیں،صرف انصاف مانگتی ہیں،ہر ماں کا دکھ ایک جیسا، ہر آنکھ کا آنسو ایک جیسا ہوتا ہے۔مشعال ملک نے کہا کہ امن کی بنیاد صرف انصاف پر ہو سکتی ہے، طاقت پر نہیں،کشمیری ہوں یا فلسطینی، مظلوم کا ساتھ دینا انسانیت کا تقاضا ہے۔ مشعال ملک نے کہا کہ دوہرا معیار انصاف کو قتل کرتا ہے،کیا دنیا اپنی خاموشی کا حساب دینے کو تیار ہے۔