ا*حافظ سعید اور ساتھیوں کی سزائوں کیخلاف اپیلوں پر سماعت نہ ہو سکی

بدھ 7 مئی 2025 21:15

Oلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2025ء) لاہور ہائیکورٹ میں کالعدم جماعت الدعوة کے امیر حافظ سعید اور ساتھیوں کی سزائوں کیخلاف اپیلوں پر سماعت نہ ہو سکی،جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ پر مشتمل دو رکنی بینچ کی مصروفیت کی بنا پر کاز لسٹ کینسل کردی گئی،حافظ سعید، حافظ عبدالرحمن مکی اور ان کے ساتھیوں نے ٹرائل عدالت کی سزائوں کو چیلنج کر رکھا ہے،انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے چندہ اکٹھا کرنے کے مقدمات میں دس سال کی سزائیں سنا رکھی ہیں۔