
دراز پاکستان اور یونین پے انٹرنیشنل کے درمیان ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ کیلئے اشتراک، صارفین یونین پے کارڈز کے ذریعے ادائیگی پر خصوصی رعایت حاصل کر سکیں گے
جمعرات 8 مئی 2025 19:10
(جاری ہے)
یونین پے انٹرنیشنل کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے دراز اپنے صارفین کو زیادہ آسان، محفوظ اور فائدہ مند خریداری کا تجربہ فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے اور ساتھ ہی ملکی ڈیجیٹل معیشت کے فروغ میں بھی کردار ادا کر رہا ہے۔
شراکت داری کے بارے میں بات کرتے ہوئے دراز پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر احسن سایا نے کہا کہ دراز میں ہمارا مستقل مقصد صارفین کی سہولت کو بڑھانا ہے اور اس کے لیے ہم محفوظ اور جدید ادائیگیوں کے حل پیش کرنا ہے۔ یونین پے انٹرنیشنل کے ساتھ ہمارا تعاون پاکستان میں ای کامرس کی ڈیجیٹل تبدیلی کے ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ شراکت صارفین کو نقد رقم کے متبادل کے طور پر ڈیجیٹل ادائیگیوں کو اپنانے کی مزید ترغیب دے گی۔یونین پے انٹرنیشنل پاکستان کے کنٹری ہیڈ ندیم ہارون نے کہا کہ ہم دراز پاکستان کے ساتھ شراکت پر خوش ہیں تاکہ ای کامرس ادائیگیوں کو مرکزی دھارے میں لایا جا سکے اور یونین پے کارڈ ہولڈرز کو مزید فوائد فراہم کیے جا سکیں۔ یہ شراکت محفوظ، آسان اور فائدہ مند ڈیجیٹل لین دین کے ہمارے عزم کو مضبوط کرتی ہے۔ ہم مل کر کیش لیس ادائیگیوں کو فروغ دینے اور پاکستان کے ای کامرس نظام کی ترقی کو تیز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔یہ شراکت اس وقت سامنے آئی ہے جب پاکستان میں ای کامرس اور ڈیجیٹل ادائیگیوں کے شعبے تیزی سے ترقی کر رہے ہیں اور صارفین کی جانب سے محفوظ اور آسان آن لائن شاپنگ کے لیے مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ صارفین دراز پر خریداری کے دوران یونین پے کو اپنی پسندیدہ ادائیگی کے طریقے کے طور پر منتخب کرکے ہرروز 11 فیصد رعایت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ شرائط و ضوابط لاگو ہیں، زیادہ سے زیادہ رعایت 1,100 روپے تک ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
آئی سی سی آئی-پی اے ایف ہسپتال کا بزنس کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے باہمی تعاون پر اتفاق
-
ترسیلات زر میں اضافے سے 28 ارب ڈالر ٹریڈ ڈیفیسٹ ختم ہوا، میاں زاہد حسین
-
اوگرا نے جون 2025ء کے لئے آر ایل این جی کی قیمتوں کا تعین کر کے قیمتوں میں کمی کر دی
-
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 4,600 روپے اضافہ
-
سعودی کمپنی آرامکو نے تیل و گیس کمپنی ''گو'' کے 40 فیصد حصص حاصل کرلئے
-
آٹو موبائلز کی فروخت میں مئی کے دوران 35 فیصد، جاری مالی سال میں 39 فیصد اضافہ ہوا،پاما
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید 29روپے کلو کمی
-
زرمبادلہ کے ذخائر 167ملین ڈالر اضافے کے بعد 16.87ارب ڈالرہوگئے
-
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4,000 روپے اضافہ ریکارڈ
-
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی
-
ملکی معیشت کے استحکام کی جانب اہم قدم‘ ایس آئی ایف سی کے تعاون سے "منرلز کمپلیکس" کا قیام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.