موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں سپیشل کنٹرول روم قائم

جمعہ 9 مئی 2025 10:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2025ء) سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں سپیشل کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری بیان میں بلال صدیق کمیانہ نے بتایا کہ لاہورپولیس سکیورٹی امور اور لا اینڈ آرڈر برقرار رکھنے کے لیے پوری طرح تیار اور الرٹ ہے، صوبائی دارالحکومت کی داخلی اور خارجی چوکیوں سمیت تمام اہم اور حساس مقامات کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ فیلڈ افسران شرپسند عناصر، مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں، کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ضلعی انتظامیہ، ریسکیو سروسز اور سکیورٹی اداروں سے بہترین کوارڈینیشن قائم رکھیں۔ لاہور پولیس کے جوان ہمہ وقت الرٹ رہیں، ضرورت پڑنے پر امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، سپر وائزی افسران حساس اور اہم مقامات پر ہیومن ریسورس اور لاجسٹیکس کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :