موسم گرما کے دوران مرغیوں کو موسمی بیماریوں سے بچانے کےلئے شیڈز کی صفائی، پانی کے سپرے، ایئر کولرزکی تنصیب کی ہدایت

جمعہ 9 مئی 2025 14:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2025ء) ڈویژنل ڈائریکٹرمحکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ فیصل آباد ڈاکٹرسید ندیم بدرنے پولٹری فارمرزکو موسم گرماکے دوران مرغیوں کو موسمی بیماریوں سے بچانے کےلئے شیڈز کی صفائی، پانی کے سپرے، ایئر کولرزکی تنصیب کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرغی پال حضرات گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ کے باعث احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنائیں تاکہ مرغیوں کو ہرقسم کی بیماریوں اور موسمی اثرات سے بچانا ممکن ہو سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ موسم گرما کی شدت کے ایام میں مرغیوں میں رانی کھیت اور سانس کی بیماری پیداہونے کا خدشہ ہوسکتاہے، اگر شیڈز میں موجودمرغیاں سست، نڈھال ہونے کے ساتھ ساتھ خوراک کم کھائیں اور ان کی چونچ، ناک، آنکھ سے لیس دار مادے کا اخراج محسوس ہو تو یہ رانی کھیت کی بیماری کی علامات ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر مرغیاں سبزی مائل پیچش کے علاوہ انڈوں کی پیداوار میں کمی کریں تو یہ سانس کی بیماری کی علامات ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پولٹری فارمرز فوری طور پر شیڈز کی صفائی یقینی بنائیں اور شیڈز میں پانی کے سپرے کے علاوہ پنکھے اور ایئرکولر بھی نصب کریں تاکہ ٹھنڈے ماحول اور صفائی کے باعث مرغیوں کو بیماریوں سے بچایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :