خانیوال ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ہسپتال مالکان کے خلاف کیسز متعلقہ فورم کو بھجوائے جائیں ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو

جمعہ 9 مئی 2025 15:06

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خالد عباس کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہسپتال ویسٹ سپروائزی کمیٹی اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ہسپتالوں کی جانب سے ایس او پیز کے مطابق ویسٹ تلف کرنے بارے تفصیلی جائزہ لیا گیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خالد عباس نے کہا کہ نجی و سرکاری ہسپتالوں کا ویسٹ بیماریوں کا باعث ہے ویسٹ کولیکشن کی منظم انداز میں تلفی یقینی بنائی جائے کمیٹی کے ممبران ہسپتالوں کے دورے کریں،کمی و کوتاہیوں کو دور کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ہسپتال مالکان کے خلاف کیسز متعلقہ فورم کو بھجوائے جائیں ہسپتالوں کے ویسٹ کو فروخت کرنیکی حوصلہ شکنی کی جائے ہسپتالوں سے جمع شدہ ویسٹ کو درست طریقہ سے ڈمپ کیا جائے اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات سرفراز انجم،سی سمیت دیگر سرکاری افسران شریک تھے۔\378