بیوہ سے مبینہ تعلقات؛ نوجوان نے خاتون کے بچوں کو نشہ آور گولیاں کھلادیں، 11 سالہ بیٹا جاں بحق

اتوار 17 اگست 2025 11:30

بیوہ سے مبینہ تعلقات؛ نوجوان نے خاتون کے بچوں کو نشہ آور گولیاں کھلادیں، ..
․لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2025ء)لاہورکے علاقے سبزہ زار میں خاتون کے دوست نے اس کے تین بچوں کو نشہ آور گولیاں کھلادیں جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق نشہ آور گولیاں کھانے سے 11 سال کا ایان جاں بحق اور اس کے 2 بہن بھائیوں کی طبیعت شدید خراب ہوگئی۔ ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمر کا کہنا ہے کہ تینوں بچوں کی والدہ کے مبینہ دوست نے انھیں مارنیکی کوشش کی، ریحان نامی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس نے ابتدائی تفتیش میں بچوں کو نشہ آور گولیاں کھلانیکا اعتراف بھی کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عمر نے بتایا کہ 2 روز قبل بچوں کی والدہ صبح جب ملازمت پر گئیں تو ملزم ریحان اس کی عدم موجودگی میں گھر میں گھس آیا، اُس نے تینوں بچوں کو زیادہ مقدار میں نشہ آور گولیاں کھلا دیں، ماموں اور نانی نے بچوں کو اسپتال منتقل کیا لیکن 11 سالہ ایان جانبر نہ ہو سکا۔ ملزم نے ابتدائی تفتیش میں بچوں کونشہ آور گولیاں کھلانے کا اعتراف بھی کیا ہے اور ملزم کے قبضے سے نشہ آور گولیاں برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ڈاکٹر عمر نے مزید بتایاکہ بچوں کے والد صدیق 8 سال قبل وفات پا گئے تھے جبکہ بچوں کی والدہ کے ڈھائی سال سے ریحان کے ساتھ مبینہ تعلقات تھے۔