اسلام آباد، ہنگامی حالات میں نوجوانوں کو سول ڈیفنس تربیت دینے کا فیصلہ

تربیتی مشقیں (آج) اور (کل) بھی جاری رہیں گی، ڈی سی اسلام آباد

جمعہ 9 مئی 2025 21:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء)وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے ہنگامی حالات میں نوجوانوں کو امدادی کاموں کی تربیت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی کال پر وفاقی دارالحکومت میں سینکڑوں نوجوان سامنے آگئے جہاں سول ڈیفنس کا بطور رضاکار حصہ بننے والے مرد و خواتین کی تربیت جاری ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایچ الیون سائٹ پر200 سے زائد رضاکاروں کو ہنگامی حالات میں فرسٹ ایڈ کی تربیت دی جا رہی ہے، تربیتی سیشن میں اے ڈی سی ایسٹ اور اسسٹنٹ کمشنرز بھی شریک ہوئے۔

رضاکاروں کو فائیو ریسکیو سمیت دیگر امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی تربیت دی گئی۔ڈی سی اسلام آبادعرفان نواز میمن نے کہا کہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے تربیتی مشقیں (آجکل)اتوار کو بھی جاری رہیں گی۔